ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / وزیر خارجہ نے کل جماعتی میٹنگ بلائی،چین اور کشمیر کے حالات پر معلومات دی جائیں گی

وزیر خارجہ نے کل جماعتی میٹنگ بلائی،چین اور کشمیر کے حالات پر معلومات دی جائیں گی

Fri, 14 Jul 2017 00:21:41  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی13جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پارلیمانی سیشن سے ٹھیک پہلے وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپوزیشن کے لیڈروں کو ایک خصوصی ملاقات کے لئے مدعوکیاہے۔اس اجلاس میں سشما سوراج اپوزیشن کو چین کے ساتھ ڈوکلام تنازعہ اور کشمیر کے ماحول پر اٹھائے گئے اقدامات کی معلومات دیں گی۔میٹنگ جمعہ کی شام کو وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے گھر پر ہوگی۔دراصل کشمیرمیں مسلسل بگڑتے حالات کے درمیان ہوئے امرناتھ مسافروں پر حملے اور چین کے ساتھ جاری ڈوکلام تنازعہ کو لے کر اپوزیشن نے حکومت پرسوال اٹھائے تھے۔سب کو امید تھی کہ جرمنی میں غیر رسمی برکس گروپ کے ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہوئی ملاقات کے بعد ڈوکلام کا تنازعہ شاید ختم ہو جائے گا اور چین ناتھولاکے راستے کیلاش مان سروور کا سفر لگائی روک لیے ہٹا لے گا۔ایسا ہونا تو دور چین کے سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی نے1962کی جنگ تک یاد دلائی۔اس سے پہلے چین نے اپنے شہریوں کو بھارت میں محفوظ رہنے کا مشورہ تک جاری کردیاتھا۔چینی اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریہ میں بھارت کو سبق سکھانے کی وارننگ تک دے ڈالی تھی۔یہ بالکل واضح تھا کہ اپوزیشن سمیت این ڈی اے حکومت میں شامل بی جے پی کی اتحادی جماعتیں بھی ان سب مسئلوں کو17جولائی سے شروع ہو رہے پارلیمنٹ سیشن میں ضروراٹھائے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے شاید اسی وجہ سے تمام جماعتوں کے رہنماؤں کی میٹنگ بلائی ہے۔
 


Share: